لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 7 افراد زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) فیکٹری ایریا اور فیرورز والہ کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ کوٹ عبدالمالک میں معمولی جھگڑے پر منظور اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کرکے حنیف اور اس کے بھتیجے رحمان کو زخمی کر دیا بشیر امد اور اصغر نے حملہ کرکے ملازم امین کو زخمی کر دیا۔ نصیر وغیرہ نے حملہ کرکے نعیم کے بیٹے کو زخمی کر دیا شاہدرہ اور مریدکے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔