سبزہ زار میں جوئے اور منشیات کے اڈے، پولیس تماشائی بن گئی
لاہور (اپنے نمائندے سے) صدر ڈویژن کے تھانہ سبزہ زار کے علاقے میں منشیات اور جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کی وجہ سے سنگین نوعیت کے جرائم میں اضافے کے باعث علاقے کے مکینوں نے لاہور پولیس کے حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس کی سرپرستی میں جوئے کے اڈوں اور منشیات فروشی کے مکروہ دھندے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ معززین نے کہا کہ سبزہ زار کے متعدد مخصوص ٹھکانوں میں رات گئے تک جوئے کے اڈوں پر منشیات بھی فروخت ہو رہی ہے اور روزانہ علاقے کے نوجوان نقدی، موبائل سمیت اپنی قیمتی اشیاءجوئے میں ہار جاتے ہیں جبکہ پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔