حکومت تمباکو نوشی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کو ترجیح بنائے: مقررین

بہاول پور (بیورو رپورٹ)  ترک سگریٹ نوشی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما محمد جعفر‘ محمد جنید علی خان اور شہزاد الیاس نے وفاقی و صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر تمباکو نوشی چھوڑنے کی خدمات و سہولیات کی فراہمی کو ترجیح بنائیں تاکہ تمباکو کی بڑھتی وبا کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ تمباکو کا استعمال صحت کا ایک بڑا مسئلہ ہے جو سماجی و اقتصادی بحران کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے تمباکونوشی ترک کرنے میں سگریٹ نوشوں کی مدد کرنے کے لیے جامع، قابل رسائی اور پائیدار حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے ضلعی سطح پر تمباکونوشی چھوڑنے کی خدمات و سہولیات کی فراہمی کو اس سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ارشد علی سید نے کہا کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کی خدمات و سہولیات کو موجودہ بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا حصہ بنایا جا سکتا ہے تاکہ شہریوں کی ان تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ضلعی سطح پر اسی طرح کی خدمات و سہولیات کی فراہمی سے ہم زندگیاں بچا سکتے ہیں، صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کم کر سکتے ہیں اور شہریوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل بھی بنا سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

بجٹ بھی اِک گورکھ دھندہ ہے

اندر کی باتشہباز اکمل جندرانصحافت میں رپورٹنگ کے شعبے سے کتنے ہی برس وابستہ رہنے کے بعد بھی کامرس کے شعبے سے نابلد رہا- کامرس ...