اسلام آباد (خبر نگار )پروین شاکر ٹرسٹ کے زیر اہتمام گزشتہ روز اسلام آباد ہوٹل میں ادبی میلا منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی تھے ۔ اس ادبی میلے میں دیگر تقاریب کے ساتھ عکسِ خوشبو سمیت بائیس ادبی ایوارڈز تقسیم کیے گئے ، اور ساتھ ہی تیراں (13) لاکھ روپے کے نقد انعامات بھی دیے گئے ۔ مستنصر حسین تارڑ کو حسنِ فن ایوارڈ دیا گیا ۔ چیئرمین اکادمی ادبیات ڈاکٹر نجیبہ عارف کو عکسِ خوشبو ایوارڈ دیا گیا۔ نام ور فکشن نگار مظہر السلام کو نئیر ادبی ایوارڈ دیا گیا علاؤہ ازیں فتح محمد ملک ، طاہر شیرازی ، خورشید ربانی ، ریاض ندیم نیازی ، رفاقت جاوید ، حمیدہ شاہین اور دیگر کو بھی ایوارڈز دیے گئے ۔ ادبی میلہ میں نظم اور غزل کا مشاعرہ بھی ہوا ۔
پروین شاکر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادبی ایوارڈز کی تقریب تقسیم انعامات
Feb 23, 2025