اسلام آباد(خبرنگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس گزشتہ روز سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہواکمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے متعارف کرا گئے ہیں ترمیمی بل ٹیلی کمیونیکیشن (تنظیم نو) ترمیمی بل 2025 پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔سینیٹر انوشہ رحمان جنہوں نے خصوصی دعوت پر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی نے کہا کہ یہ بل آئی ٹی کی وزارت کے ذریعے متعارف کرایا جائے جس پر کمیٹی نے ترمیمی بل پر مزید بحث اگلے اجلاس تک موخر کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل نیپرا نے آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں، ٹیرف اور دیگر اہم امور پر آگاہ کیا۔ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے تین پاور پلانٹس کے ٹیرف کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیاجس پر کمیٹی کے چیئرمین نے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی سیکرٹری کابینہ ڈویڑن نے پروکیورمنٹ رولز کو حتمی شکل دینے میں تاخیر اور پاکستان سٹیٹ آئل کے بورڈ آف منیجمنٹ میں تاخیر پر تفصیلی بریفنگ دی۔کی تاہم چیئرمین کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم کو یہ مسئلہ بھیج دیا اور اس پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ اوگرا کے حوالے سے بھی معاملات پر وزارت پیٹرولیم کا موقف جانے کے لیے متعلقہ وزارت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی
قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس،ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل پر تبادلہ خیال
Feb 23, 2025