بلدیاتی نمائندوں کو ان کے حقوق دلائے جائیں: راجہ اظہر کیانی 

Feb 23, 2025

پانیولہ (نامہ نگار )چئیر مین یونین کونسل پانیولہ بھناکھہ راجہ اظہر آزاد کیانی نے کہا ہے کہ ہم عدالت عالیہ کے شکر گزار ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلا کر عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانون سازی کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کو ان کے حقوق دئیے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران راولاکوٹ مظفرآباد  شاہراہ پر دو گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی مقررین کا کہنا تھا کہ اقتدار و اختیار عوام کا حق ہے بلدیاتی نظام بحالی تک تحریک جاری رکھیں گے عدالت عظمی کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور آزاد کشمیر حکومت کو ڈیڈ لائن دی گئی ہمارے مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو 25 فروری کو اسمبلی کا گھیرا کرینگے مرکزی روابطہ کمیٹی و فوکل پرسن سردار جاوید شریف  کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اس احتجاجی مظاہرے سے چیرمین اظہر آزاد کیانی چیئرمین مکھن خان وائس چیرمین سعید شاہ سردار نوید حسن خان واجد حنیف خان لالہ نیاز کیانی ارشد شاہ اویس شاہ آفتاب انور کیانی ریاض خان صدر انجمن تاجران واجد اسلم خان سیاسی جاوید جان عاصم اختر خان عمران خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزیدخبریں