جمہوریت ہی بہترین انتقام ،انتقام لینا انکی والدہ نے بلاول کو سکھایا ہی نہیں:عابد حسین صدیقی 

Feb 23, 2025

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری نے واضح کردیا ہے کہ انتقام لینا ان کی والدہ نے ان کو سکھایا ہی نہیں،یہ ہوتی ہے ایک اعلیٰ اور بہادر ماں کی تربیت۔ بلاول بھٹو نے بتا دیا ہے کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ان کی والدہ کا نعرہ تھا اور وہ بھی اپنی ماں کے اسی نعرے پر عمل کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو اس قوم کی امید ہیں۔ 

مزیدخبریں