لاہور(خصوصی نامہ نگار) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹرسید عطا الرحمن نے کہا ٹرسٹ بورڈ کے زیر انتظام پراپرٹیز کو ڈویلپمنٹ کیلئے پیش کیا جا رہا ہے جس سے محکمہ کی انکم میں 4 گنا اضافہ ہو گا جبکہ ماسٹر پلان کے تحت گورو داروں اور مندروں کی تزئین و آرائش اور تعمیرو مرمت پر قوانین کے مطابق خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ محکمہ کو رواں سال ایک بلین سے زائد ریونیو حاصل ہوا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 357ویں اجلاس سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ ممبران کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ممبران نے شرکت کی۔ جبکہ اوقاف کی تعمیر و ترقی اور ریونیو میں موثر اضافہ لائق تحسین ہے۔ میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کے ذریعے محکمہ کے مالی حالات مستحکم کردئیے۔ کمرشل سکیمزو دیگر ترقیاتی پراجیکٹس کی تعمیر سے اوقاف خود انحصاری کے حوالے سے ایک موثر مثال بن کر سامنے آیا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے داتا دربار میں منعقدہ زونل ناظمین کانفرنس میں کمر شل سکیمز،وقف اراضی کے نیلام عام،مسمار شدہ کمرشل و رہائشی یونٹس اور مختلف محکموں کے زیر استعمال ’’وقف اراضی‘‘ کو ریگولیٹ کرنے اور سابقہ زونل ناظمین کانفرنسز کے فیصلہ جات پر عملدرآمد رپورٹس و دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
انکم میں 4 گنا اضافہ کیلئے ٹرسٹ بورڈ پراپرٹیز ڈویلپمنٹ کیلئے پیش :سید عطا الرحمن
Feb 23, 2025