لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کی برآمدات کے حجم میں اضافے کیلئے غیر روایتی شعبوں کی شمولیت کی حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی۔ آرگینک خوراک اور مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کے حوالے سے باضابطہ پالیسی کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار انٹر پرینیور و آرگینک خوراک پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عالمی سطح اور خصوصاً خطے کے ممالک میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کے استعمال کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
حکومت آئندہ بجٹ میں آرگینک خوراک ،مصنوعات کیلئے باضابطہ پالیسی کا اعلان کرے:نجم مزاری
Feb 23, 2025