گوجرانوالہ:محکمہ تحفظ ماحولیات، جی ڈبلیو ایم سی کی آگاہی واک

Feb 23, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے زیراہتمام محکمہ تحفظ ماحولیات اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آگاہی واک اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر زوہا باسط نے قیادت کی۔ پاکستان سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کی خصوصی شرکت آگاہی واک کا ڈپٹی کمشنر دفتر سے شروع ہو کر سیالکوٹ روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ، جی ڈبلیو ایم سی کارپوریشن کے افسران، طالب علم، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے افراد واک میں کثیر تعداد میں شریک تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گوجرانوالہ کو صاف ستھرا بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری متحرک اور گلی محلوں، شاہراہوں کو زیرو ویسٹ کرنے کے ساتھ سیوریج و ڈرینج سسٹم کی بحالی، پارکوں و گرین بیلٹس کی خوبصورتی، تجاوزات کا صفایا اور سٹریٹ لائٹس کو روشن بنایا جارہا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شجر کاری کی جا رہی ہے،درخت لگائیں، ماحول بچائیں درخت زمین کا حسن اور فطرت کا قیمتی تحفہ ہیں۔ یہ نہ صرف آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول کو صاف رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں