ایوان میں کچھ کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جا رہی ہے کچھ کو نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

 اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ ایوان میں کچھ کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جا رہی ہے کچھ کو نہیں۔ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں سبطین خان نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی آگیا ہوں دیکھتا ہوں عوام کے منتخب نمائندوں کو اسمبلی میں داخلے سے کون روکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے کہا ہے کہ آج نومنتخب ارکان کے حلف کے علاوہ اسمبلی میں کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن فیصلہ کرلے اس کے مطابق ہم اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا شیڈول دیں گے۔ ابھی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا بھی باقی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات اورقیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی،پولیس کی جانب سے اسمبلی آنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اطراف واٹر کینن، بکتر بند گاڑیاں اور اینٹی رائٹس و ڈولفن فورس کے اہلکار سمیت 500 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں ہیںاورسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حلف برادری کیلئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ نومنتخب ارکان کے سواکسی کواسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر ن لیگی اراکین اسمبلی بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی طارق گجر اور ،شعیب امیر ، خیال کاسترو ،صائمہ کنول سمیت دیگر اراکین بھی اسمبلی بھی پہنچ گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج اجلاس میں مریم نواز سمیت دیگر نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...