امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کی اجاز ت ،وکلا کی خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد
ٹرمپ کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر کے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کی اجازت دے دی،امریکی سپریم کورٹ میں دی گئی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کر دی گئی،فیصلے کے بعد مین ہٹن کے پراسیکیوٹرز کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات دستیاب ہو جائیں گی، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کوطویل عرصے سے جاری وچ ہنٹنگ قرار دے چکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر اگلے چند روز میں یہ معلومات مین ہٹن ڈسٹرکٹ کے اٹارنی اور ان کی ٹیم کو مل جائیں گی، صدر ٹرمپ عدالتی فیصلے سے قبل ٹیکس تحقیقات کو اپنے خلاف جاری مہم کا حصہ قرار دیتے رہے ہیں تاہم ان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات ملنے کے بعد مبینہ فراڈ سے متعلق حقائق کھل کر سامنے آ جائیں گے،امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنےکی اجازت دےدی۔