مہنگائی نے غریب طلبا کیلئے تعلیم کا حصول بھی مشکل بنادیا

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب طلبا کیلئے تعلیم کا حصول بھی مشکل بنادیا ،درسی کتب اور کاپیوں کی قیمتوں میں 25فیصد تک اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے جس کی وجہ سے والدین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور حکومت سے کاپیوں اور کتابوں کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ درسی کتب چھاپنے والوںنے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے جو معاشی صورتحال پیدا ہوئی ہے ان حالات میں کاپی اور کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے البتہ حکومت اگر کتابیں اور کاپیاں مستحق بچوں کو سرکاری سطح پر فراہم کرے تو غریبوں کے بچے تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔