مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے کپڑوں کا برانڈ ایم ٹی جے شروع کرنے کے مقصد بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پیسے سے وہ مدارس چلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ وہ 2000 سے یہ سوچ رہے تھے کہ کوئی ایسا ذریعہ ہو کہ مدارس زکوا کے بغیر چلیں تو پھر لاک ڈاﺅن کے دوران انہوں نے اپنے چند دوستوں کی مدد سے اپنے نام سے کپڑوں کا برانڈ ایم ٹی جے متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسی بھی مذہبی سکالر کا کوئی کاروبار شروع کرنے کو برا سمجھا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کے اس دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کے مدارس چلتے رہیں اور یہ سلسلہ رکے نہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024