گنی کو عالمی ادارہ صحت سے ایبولا ویکسین کی 11ہزار500خوراکیں موصول

گنی کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایبولا وائرس ویکسین کی 11،500خوراکیں موصول ہو گئیں ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق گنی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایبولاویکسین پر قابو پانے کے لئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عطیہ کی جانے والی ایبولا ویکسین کی 11،500 خوراکیں پیرکی شام ملک میں پہنچ گئیں ہیں۔ وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ و یکسین کا یہ عطیہ بنیادی طور پر جنوب مشرقی صوبہ زییکیکور میں استعمال کی جائیں گئی اور ویکسین مقامی باشندوں کے لئے جنوب مشرقی پہاڑی علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گنی نے اب تک ایبولا وائرس کے 17 کیسزکی تصدیق کی تھی ، جن میں سے 5 کی اموات ہوچکی ہے اور 380 افراد میں ایبولا وائرس کے اثرات سامنے آئے ہیں جن میں سے 371 افراد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔