این اے 75ضمنی انتخاب میں ووٹرز کوہراساں کیاگیا:مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 75ضمنی انتخاب میں ووٹرز کوہراساں کیاگیا۔ این اے 75 میں ن لیگی امیدوار نوشین افتخار بہادری کے ساتھ الیکشن لڑیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75ضمنی انتخاب میں ووٹرز کوہراساں کیاگیا، این اے 75ضمنی انتخاب میں لوگوں کو آئینی حق سے محرو م کیاگیا۔پولنگ کاعمل سست روی کاشکار رہا اور فائرنگ کی گئی، الیکشن کمیشن نے آج دونوں جماعت کے لوگوں کو بلایا۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ این اے 75 میں ن لیگی امیدوار نوشین افتخار بہادری کے ساتھ الیکشن لڑیں۔الیکشن کمیشن نے کہا انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا ۔الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی تھی ،الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ظاہر کیا تھا،پولنگ ایجنٹ نے ہمیں جو فارم 45 دیا ہے وہ ہم نے جمع کرادیا ہے۔آر ٹی ایس کے ذریعے آنے والے 14 فارم میچ نہیں کرتے، اس میں ردوبدل ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ساری سازش یہی تھی کہ ان بیس پولنگ اسٹیشنز کو متنازعہ بنایا جائے، بیس پولنگ اسٹیشنز کو متنازعہ بنا کر باقی حلقے میں ووٹ چوری کیے گئے،ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ کے مطابق چودہ پولنگ اسٹیشنز کے فارمز میں ردوبدل کیا گیا۔
لیگی ترجمان نے پرویز رشید کے کاغذات نامزگی مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویزرشید کو سینیٹ سیٹ کی ضرورت نہیں۔
این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگی امیدوار نوشین افتخار الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا، الیکشن کمیشن جو بھی رزلٹ دے وہ آنے والے الیکشن کیلئے مثال قائم کرے،یہ لڑائی میری نہیں ،جمہوریت کے لیے سب کی ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ 20پولنگ اسٹیشنز پر نتائج کے منتظر ہیں،ہم نے تو پولنگ کےدن صورتحال سے متعلق ویڈیوز بھی پیش کردیں، امیدہے الیکشن کمیشن جوفیصلہ کرے وہ عوام کے مفاد میں ہو۔