امریکی ریاست نیویارک میں 5مارچ سے سینما ہال کھولے جائیں گے

امریکی ریاست نیو یارک میں کورونا وائرس کی وبا کے تقریبا ایک سال بعد پانچ مارچ سے 25 فیصد ناظرین کی گنجائش والے سینما ہال کھولے جائیں گے۔ نیویارک کے گورنر اینڈریو کوآمو نے ایک ٹویٹ کے ذریعے پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک سٹی میں مووی تھیٹر پانچ مارچ سے 25 فیصد کی گنجائش کے ساتھ دوبارہ کھل سکتے ہیں جس میں ہر سکرین میں 50 سے زیادہ افراد شامل نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سنیما ہال میں بیٹھنے کے لئے سماجی فاصلے پر عمل اور صحت سے متعلق دیگر احتیاطی تدابیر نافذ ہونگی۔