عالمی دفاعی نمائش آئندہ سال سعودی عرب میں ہوگی

عالمی دفاعی نمائش سعودی دارالحکومت ریاض میں آئندہ سال 6 مارچ کو منعقد ہوگی۔ فوجی مصنوعات کا ادارہ (ایس اے ایم آئی) کے تعاون سے اس کے انتظامات کرے گا۔جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹری (جی اے ایم آئی) نے عالمی دفاعی نمائش کے ہیڈکوارٹر کا ڈیزائن متعارف کرایا ہے۔ ڈیزائن میں مملکت کی روایتی طرز تعمیر کی جھلک ہے۔اسے ایک پلیٹ فارم کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ تمام جدید ساز وسامان کی ایک جگہ نمائش کی جا سکے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے 50 فیصد تک فوجی مصنوعات اپنے یہاں تیار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سعودی فوجی صنعتوں کی کمپنی (ایس اے ایم آئی) اس حوالے سے کلیدی کردارادا کررہی ہے۔ عالمی نمائش میں (ایس اے ایم آئی) کا کردار بے حد اہم ہوگا۔ ادھرسعودی عسکری صنعتوں کے ادارے نے ابوظبی میں اسلحہ کی عالمی نمائش ایڈکس 2021 میں شرکت کے موقع پر بیلاروس کی دفاعی صنعت کے ادارے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔