عراق، بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایک اور راکٹ حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پرایک اور راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کی جانب تین راکٹ داغے گئے تھے۔ان میں سے ایک سفارت خانے کے احاطے میں گرا ہے اور دو نزدیک واقع شہری آبادی پر گرے ہیں۔فوری طور پر اس راکٹ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کی فوجی اور سفارتی تنصیبات پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں یہ تیسرا حملہ ہے۔