چین میں چلی ساس بنانے والی ایک بڑی کمپنی ، لا گان ما کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 5.4 ارب یوآن (تقریباً83کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالرز)کی ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔کمپنی کی مالی رپورٹ میں ظاہرشدہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ اس آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سال 1996 میں چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں قائم ہونے والا ادارہ لا گان ما، چین میں مرچوں کی چٹنی بنانے کا سب سے بڑا کاروباری ادارہ بن گیا ہے۔کمپنی کے نائب جنرل مینیجر لی شن نے کہا ہے کہ لا گان ما صارفین کے مختلف ذائقے کو ترغیب دیتے ہوئے مرچوں کی چٹنیاں تیار کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ صارفین کے اطمینان نے برانڈ کو گوئی ژو سے فروغ دے کر قومی سطح تک پہنچا دیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024