پنڈی بھٹیاں:شہروں کی بڑھتی ہوئی آبادی مستقبل میں مسائل کے انبار لگا د ید گی
پنڈی بھٹیاں(نمائندہ خصوصی) شہروں کی بڑھتی ہوئی آبادی ان کے مسائل میں اضافہ کارجحان کے باوجود ان ہی بڑھے شہروں میں رہائشی اور صنعتی منصوبوں کاقیام اور منصوبہ بندی کی پالیسیاں مستقبل میں ان شہروں کیلئے مسائل کے انبار لگا دیں گی 66سالوں میں ان ہی پالیسیوں پر منصوبہ بندیاں ہوتی آرہی ہیں اورملک کی اکثرتی آبادی کو نظر انداز کیا جاتا رہا لیکن عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا گیا ۔ اگر ان ملکی پالیسیوں کا رخ دیہات اورقصبات کی جانب موڑنے کا عمل جاری رہتا تو آج جن مسائل سے شہری آبادیاں دوچار ہیں یہ صورت نہ ہوتی ضرورت اس بات کی ہے موجودہ حکومت کو بڑے شہروں کے بجائے رہائشی اور صنعتی منصوبوں کارخ اب مکمل طور پر قصبات اور دیہات کی طرف موڑنے کی پالیسی اپنانا چاہیے۔ حکومت منصوبوں جن پر عمل درآمد نہ ہو سکا ان کو پائپ لائن سے نکالیں اور موٹروے کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہو ئے ور اس علاقہ کے مسائل لوگوں کی مشکلات ااور وافر افرادی قوت کے فوائد کو مد نظررکھتے ہوئے قومی اہمیت کے حامل منصوبو ں پر عمل درآمد کرائیں تاکہ اس علاقہ میں بھی ترقی خوشحالی شروع ہو سکے۔