تربیلا پاور اسٹیشن نمبر1کا لفٹ آپریٹر اتفاقیہ حادثے میں جاں بحق
تربیلا (نامہ نگار)تربیلا پاور ا سٹیشن نمبر1کا لفٹ آپریٹر اتفاقیہ حا د ثے میں جاں بحق، پاور اسٹیشن انتظا میہ نے نعش کو مرحوم کے آبائی علاقے بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں روانہ کر دیا ہے۔ متوفی حبیب حیدر کی ایک ماہ بعد شاد ی ہونا تھی۔ واقعات کے مطابق تربیلا پاور اسٹیشن نمبر 1 کا لفٹ آپریٹر حبیب حیدر گزشتہ روز معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آیا اور گرانڈ فلور سے چابی کیذریعے لفٹ نمبر 1 کا دروازہ کھول کر بے دھیانی میں قدم آگے بڑھا دیامگر لفٹ غیر متوقع طور پر وہاں موجود ن ہ ہونے کی وجہ سے،،بدقسمت حبیب حیدر سیدھا نیچے B4 میں آن گرا ۔ جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ پاوراسٹیشن انتظامیہ اور یونین کے نمائندوں نیلفٹ آپریٹر حبیب حیدر کی وفات پر گہریرنج و غم اظہار کیا جبکہ یونین کے چیئرمین افسرخان نعش کے ہمراہ چشتیاں روانہ ہو گئے ہیں۔