گیس کے ہوشربا بلوں نے گھریلو اور کمرشل صارفین کے ہوش اڑا دیئے
گوجرخان (نامہ نگار)گیس کے ہوشربا بلوں نے گھریلو اور کمرشل صارفین کے ہوش اڑا دیئے بچوں کے لیے روٹی کا انتظام کریں یا بجلی گیس کے بوگس اضافی بل ادا کر یں تبدیلی کا جھانسہ دے کر اقتدار میں آنے والوںنے مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا ہے عوام کی دہائی، تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں آئے روز اضافے کے بعد محکمہ سوئی گیس نے گھریلو اور کمرشل صار فین کو بھاری بل بھجوا کر انکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے چار پانچ سو رو پے ماہانہ آنے والے بل سات سے دس ہزار روپے تک وصول ہوئے ہیں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی سونامی نے پہلے ہی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اب بوگس بلوں نے رہی سہی کسر نکال دی ہے۔