ن لیگ کی کامیابی دراصل مہنگائی کیخلاف لوگوں کا ردعمل تھا،شیخ آفتاب
حضرو (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ اب آپ کا چور چور والا چورن مزید نہیں بک سکتا اب انتقامی کارروائیوں سے قوم کو تسلی نہیں دی جا سکتی لوگ اب باشعور ہو چکے ہیں وہ حقائق سے بخوبی واقف ہیں یہی وجہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں آپ کے پی کے کی اپنی جیتی ہوئی نشست بھی ہار گئے جس پر آپ کے وزیر دفاع کے بھائی جو خود بھی صوبائی وزیر تھے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کامیابی دراصل مہنگائی کے خلاف لوگوں کا ردعمل تھا عمومی طور پر حکومتیں ہی ضمنی انتخابات میں جیتی ہیں لیکن آپ کو چاروں صوبوں میں عوام نے مسترد کر دیا ہم نے تو ہمیشہ آپ کی اصلاح کی کوشش کی مسائل کی نشاندہی کی تاکہ آپ ان کا ازالہ کر کے عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آ سکیں لیکن آپ کو ہمارا اصلاح کرنا بھی پسند نہیں۔