غلام سرورخان ملک آبادجلالہ کے مشہورگجربرادران کی رہا ئش گاہ پہنچ گئے
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل میںشامل موضع پسوال گاوںاورمتصل جڑوا ں آبادیوںمیںسوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتا ح کرنے کے بعدگذشتہ رات وفاقی وزیر غلام سرور خان،یونین کونسل ملک آبادجلالہ کے مشہو رگجر براد را ن حاجی ملک غلام ربانی،اورحاجی ملک شوکت محمو د کی رہائش گاہ نواب آبادپہنچ گئے ،انکے ہمراہ معاون خصوصی ماسٹرنثارخا ن،سیدچن شاہ کاظمی،ملک عظمت محمودبھی تھے،سابقہ جنرل کونسلرملک حاجی غلا م ربانی اورملک شوکت نے وفاقی وزیرغلام سرور خا ن اورانکے ہمراہ آنے والے دیگرمہمانو ںکا ا ستقبا ل کیا،حاجی ملک غلام ربانی کے ڈیرے پروفاقی و ز یرغلام سرورخان نے علاقائی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی،اورعوامی مسائل کے حل کی بابت حاجی غلام ربا نی سے سوال جواب کیئے،وفاقی وزیرنے یونین کو نسل ملک آباد،جلالہ میںاپنے گروپ دھڑے سے متعلق دوست احباب کی کارکردگی پراطمینان کااظہا رکیا،اورگجربرادران کاشکریہ اداکیا،انہوںنے دو ستوںسے کہاکہ وہ مزیدلوگوںکے مسائل حل کر یں ،اورلوگوںکے کام کرکے انکے دلوںکوجیتنے کی کوشش کریں،اورزیادہ سے زیادہ لوگوںکواپنے گروپ دھڑے کی طرف راغب کرنے کی کوششوں میں مز یدتیزی پیداکریں،اورجہاںتک ہوسکے لوگوںکے مسائل کوحل کرنے میںعملی کاوش پیش کریں۔