گاڑی میں غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے دو افراد کیخلاف مقدمات درج
گوجرخان (نامہ نگار)پولیس سرکل گوجرخان کی کارروائیاں،گاڑی میں غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے اور اووراسپیڈ گاڑی چلانے پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے،پولیس تھانہ جاتلی نے دوران ناکہ بندی ایک ہائی ایس گاڑی کے ڈرائیور غفران علی کو بلااجازت اور غیر قانونی سلنڈر لگانے کے جرم میں گرفتار کر لیا اور اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ادھرپولیس تھانہ گوجرخان نے دوران گشت وناکہ بندی عندلیب ریاض کو غفلت اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے باعث گرفتار کر کے اس کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔