والدین کی زندگی میں انکی خدمت عبادت ہے، قاری آصف محمود
فتح جنگ ( نامہ نگار) والدین کی زندگی میں ان کی خدمت عبادت اور دنیا سے چلے جانے کے بعدا ن کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعااولاد پر فرض ہے والدین کی رضا میں اللہ کی رضا شامل ہوتی ہے حاجی جنگ بہادر مرحوم ایک خدا ترس رحم دل اور دریش صفت انسان اور سچے عاشق رسول اور محب اہل بیت تھے ان خیالات کا اظہار قاری آصف محمود نے ڈھرنال کی معروف شخصیت اور سابق وفاقی وز یر سردار سلیم حیدر خان کے والد مرحوم حاجی جنگ بہا در خان کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سا بق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری آصف علی ملک ایڈو و کیٹ ،سابق ایم پی سے سرداراقبال خان ، ڈی ا یس پی سرداربابر ممتاز خان ،سردار احسن علی خان ملا ل، آصف حیات خان ،عامر ممتاز خان ایڈووکیٹ ، جاوید اقبال خان تاجہ بارہ ،سردارمحمد علی خان ملال ،سردار لیاقت خان تاجہ بارہ ،سردار تاج خان ، عامر شاہین خان ،سردار حسیب جاوید خان ، قربان علی خا ن بہلول ،اقبال بابر خان ،مظہر حسین بابر،محمد طارق قادری ،نصیر زرگر،سردار علی خان ،ڈاکٹر اسد علی ،سید جعفر سجاد حسین شاہ ،راجہ اسلم گلیال،عبدالوحید بھٹی بھی موجود تھے قاری شکیل نے سردار سلیم حیدر خان کے والدین مرحومین کیلئے مغفرت اور بلندی درجا ت کیلئے اجتماعی دعا کرائی ۔