منہاج علمائے کونسل تحصیل گوجرخان کی باڈی کی تشکیل
بیول (نامہ نگار) منہاج علمائے کونسل تحصیل گوجرخان کی باڈی کی تشکیل کیلئے 19فروری بروز جمعتہ المبارک قائد ڈے کے موقع پر ایک اجلاس تحریک منہاج القرآن کے تحصیلی آفس میں ایک میٹنگ ضلعی صدر علامہ ارشد مصطفوی کی زیر صدارت منعقد ہوئی اس میٹنگ میں تحصیل گوجرخان شرقی اور غربی سے کثیر تعداد میں علمائے اکرام نے شرکت کی میٹنگ میں باہمی مشاورت سے منہاج علماء کونسل کی باڈی تشکیل دی گئی علامہ حافظ محمد اکرام نقشبندی کو منہاج علماء کونسل کا صدر منتخب کیا گیا اس موقع پرارشد مصطفوی نے باقاعدہ طور پر تمام عہدیدران کا باضابطہ اعلان کیا اور سب کو مبارکباد پیش کی مختصراً خطاب کرتے ہوئے علامہ ارشد مصطفوی نے کہا کہ وہ بندہ خوش قسمت ہے جسے دین کی خدمت کرنے کی توفیق ملی ہے تحریک منہاج القرآن اس صدی کی رسول نما تحریک ہے علامہ حافظ محمد اکرام نقشبندی نے اپنے مختصراً بیان میں کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں اس تحریک کا حصہ ہوں اس وقت تجدید دین کا کام کر رہی ہے میں اپنی مکمل توانائیاں اس تحریک کے پلیٹ فارم سے دین متین کی خدمت کے لیے وقف کر دوں گا۔