موہڑہ گجراں کی باقی ماندہ گلیاں پختہ کی جائیں، ایم پی اے سے مطالبہ
بیول (نامہ نگار) ایک ماہ قبل جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے یقین دہانی کرائی تھی ۔ عوامی ایم پی اے جاوید کوثر ایک ماہ قبل کیے گئے وعدے کو پورا کرتے ہو ئے چوہدری کرامت کے گھر سے لیکر گلی کے آخر تک راستہ پختہ کرائیں کچھ عرصہ قبل موہڑہ گجراں یونین کونسل جبر کے گائوں کی گلیاں پختہ کی گئیں نصف کلو میٹر راستہ کوچھوڑ دیا گیا جو آج بھی کچا ہے اور بارش کے بعد اس پر چلنا محل ہو جاتا ہے ایم پی اے سے اہل گائوں کا متفقہ مطالبہ ہے کہ ہم سے کیے ہوئے وعدے کو پورا کریں اور گلی کی پختگی کے لیے فوری طور پر گرانٹ منظور کی جائے ۔