پاکستان بننے کی تاریخ میں پہلی بار پنشنرزکونظر انداز کیاگیا
مری(نامہ نگار خصوصی)تحصیل مری کے تمام بزر گ پنشنروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی پنشنرز میں اضافہ کیاجائے۔ پاکستان بننے کی تاریخ میں پہلی پنشنرزکونظر انداز کیاگیا ہے۔ایسے میں بزر گ پنشنروں کاکہنا ہے کہ ہم نے زندگی بھر دیانتد اری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دئیے، آج مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ۔ ایسے میں بزرگ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنرز میں اضافہ نہ کرنا سراسر ذیادتی ہے۔ انہوںنے کہ آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کال پر احتجاجی مظاہرہ میں مری کے پنشنرز بھر پور شرکت کرینگے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے مطابق پنشنرزکی پنشن میں اضافہ کیاجائے