مری کے مضافاتی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی جاری ہے ، خو رشید عباسی
مری(نامہ نگار خصوصی) مری کے مضافاتی علاقوں میں عوام کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام منصوبوں پر کام کی تیزی سے تکمیل کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ ان منصوبوں کی جلد تکمیل سے علاقہ کے لوگ صحیح طور پر مستفید ہو سکیں ،اس سلسلے میںحکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔اس امر کا انکشاف سابق تحصیل ناظم وکوآڈنیٹر سو ئی گیس تحصیل مری محمد خورشید عباسی نے ایس جی ا یم ڈویلپمنٹ نارتھ ثاقب ارباب سے ان کے دفتر سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایک خصوصی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران کرتے ہوے کہا کہ مری کے علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،ان کو جلد پایایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔انہوں نیایس جی ایم ڈویلپمنٹ نارتھ کے ساتھ تمام منصوبوں پر تفصیلی غور خوض کیا جس میں سوئی گیس سپلائی کے حوالے سے تمام زیر التواء وجاری منصوبوںاور تمام مسائل جس میں فراہمی گیس سے متعلق اہم کوزیر بحث لایا گیا ۔ایسے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کومبنگ کوٹہ کو جلد از جلد ریلیز کرنے اور دفتری کار وائی کو تیز تر کرنے پر توجہ دی جائے گی۔