پنجاب بھر میں تقریباً50لاکھ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں
کھوڑ(نامہ نگار)پنجاب بھر میں تقریباً50لاکھ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں جس میں کو ڈ19 اور چند دیگر عوامل شامل ہیں حکومت پاکستان نے اس معا ملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے محکمہ تعلیم کو عملی اقد اما ت کے لیئے ہدایات جاری کیں اس مقصد کے حصو ل کیلئے محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے ایک سماجی را بطہ مہم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصدتعلیم کے فروغ کے لیئے متحرک شخصیات کے تعاون کا حصول تھا اس مقصد کے تحت گذشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھوڑ شہر میں سکول کونسل اور والدین جن محمد آصف،رفعت محمود،گلاب خان نیاز،محمد نیاز،ایس اے ملک کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔