مذاکرات کامیاب‘ سجاول کی بجلی بحال کردی گئی
سجاول (نامہ نگار) سجاول میں حیسکو افسران اور شہری جدوجہد کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، شہر کی بجلی بحال کردی گئی، تین دن میں بقایاجات ادا کئے جائیں گے اور بقایاجات ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائی گی، جدوجہد کمیٹی کی جانب سے شٹر بند ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔ سجاول میں حیسکو عملے کی جانب سے 15 ٹرانسفارمر بند کرکے شہر کی بجلی منقطع کردینے کے خلاف شہریوں کی جانب سے جدوجھد کمیٹی تشکیل دے کر آج کے دن شٹر بند ہڑتال اور دھرنے کا اعلان گیا تھا۔