مشکل حالات میں پولیو مہم چلانا قابل ستائش ہے:عبد الوحید شیخ
میرپورخاص ( بیورورپورٹ)ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ پولیو ٹیمیں تکلیف برداشت کرکے گاؤں گاؤںگھر گھر جاکر؎ بچوںکو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیںجو قابل تعریف ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی اورآئندہ ہونے والی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمدنوازسوہو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون محمدحسن خاصخیلی ایس ایس پی فیصل میرپورخاص فیصل بشیرمیمن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق علی ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مولابخش سولنگی فوکل پرسنز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر اے سی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر رب نواز سموں نے پولیومہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی کمشنر نے گذشتہ پولیومہم کی بہترکارکردگی پر افسران وعملے کی محنت کو سراہا اورہدایت کی کہ مارچ میںشروع ہونے والی مہم کی تیاری مکمل کی جائے ہرمہم کے دوران قطرے پلانے کاٹارگیٹ مکمل کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ جائے انہوںنے کہاکہ بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے والدین کے خدشات ختم کرے ان کو مطمئن کرکے پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا جائے انتظامیہ کی جانب سے پولیو مہم کے دوران ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔