لاڑکانہ، عوامی شکایات پر تین ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ڈی آئی جی لاڑکانہ آفتاب ناصر نے ڈی ایس پی نصیر آباد غلام قادر بروہی سے وضاحت طلب کرکے ضلع شکارپور کے تھانہ جاگن کے ایس ایچ او سب انسپیکٹر اللہ ڈنو جامڑو کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیا، اس کے علاوہ ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ ڈیرا کے ایس ایچ او سب انسپیکٹر محمد صفر، نودیرو تھانہ کے ایس ایچ او سب انسپیکٹر شاہد میمن اور ضلع جیکب آباد تھانہ پنہوں بھٹی کے ایس ایچ او انسپیکٹر محمد علی مہر کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ضلع شکارپور کے پولیس اہلکار عبداللہ ابڑو کو معطل کردیا ہے۔