نواب شاہ میں مادری زبان کاعالمی دن منایاگیا
نواب شاہ(بیورو رپورٹ)مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ دینے کیلئے سندھی ادبی سنگت شاخ نواب شاہ اور قوم پرست جماعت جسقم نواب شاہ کی جانب سے نواب شاہ پریس کلب کے سامنے علیحدہ علیحدہ مظاہرے کیئے گئے، اس موقع پر سندھی ادبی سنگت کے ستار سندر، بخشل باغی، بادل لرا، منور سراج، سارنگ سندھو، انیلا رفیق ملاح جبکہ جسقم کے علی رضا خاصخیلی، منیر ابڑو، سید ناصر شاہ، حنان عباسی، کاشف لاکھو ودیگر نے کہا۔ کہ سندھی زبان کو اگر بھارت میں قومی زبان کا درجہ مل سکتا ہے۔ تو پاکستان میں کس بنیاد پر اس مخالف کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال وجود رکھنے والی زبانیں قدیمی زبانوں سمیت سندھی زبان کو بھی قومی زبان کا درج دیا جائے، انہوں نے کہا کہ آج مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھی زبان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔