تاجر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی
ڈگری (نامہ نگار) گزشتہ دنوں ڈگری تعلقہ کے تھانہ ٹنڈو جان محمد کی حدود اسٹیشن کالونی میں مسلح ملزمان نے ایک بیوپاری یامین ملک کو پسٹل کا فائر کر کے زخمی کرنے کے بعد 1 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے، ڈی ایس پی جھڈو سْجان سنگھہ، اور ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد تھانہ ایاز بھٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سلطان سیال کو ڈگری تعلقہ کی دیہہ 202 کے ٹنڈو جان محمد اسٹاپ سے گرفتار کر کے چھینی گئی رقم اور 30 بور پسٹل بمعہ 2زندہ راؤنڈ برآمد کرکے گرفتارکر لیا ۔