سکھر میں انتظامی اجلاس ہونگے
سکھر(بیورو رپورٹ ) کمشنر سکھر ڈویڑن شفیق احمد مہیسر آج 23 فروری 2021 صبح 10.30 بجے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں سکھر میں کثیرالمنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور 23 فروری2021 بروز منگل صبح 11 بجے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں سندھ ہیومن رائٹس کمیشن سکھر کے آفس کو فعال بنانے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔