اندرون سندھ مختصر خبریں
٭ روحانی طلبہ جماعت ضلعی لاڑکانہ کا اہم اجلاس ضلعی وفد محمد حق نواز میمن اور عدنان علی بلیدی ہوا جن کی نگرانی میں برانچ غفاری مرکز کے انتخابات برائے سال 2021ع میں صدر محمد معین شیخ، نائب صدر محمد اسماعیل شیخ، جنرل سیکریٹری محمد جنید شیخ، جوائنٹ سیکریٹری عبدالباسط شیخ، فنانس سیکریٹری محمد نعیم شیخ، پریس سیکریٹری محمد فہیم شیخ، اطلاعات سیکریٹری محمد سلیم شیخ، آفیس سیکریٹری محمد ہارون ٹگڑ، لائبریرین محمد علی شیخ، معاون صدر محمد اسحاق شیخ اور معاون جنرل سیکریٹری شاھزیب علی شیخ منتخب ہوئے، ضلعی جنرل سیکریٹری کی جانب سے اس قسم کا تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی رہنماؤں نے برانچ کے نوں منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے تنظیمی کام کو بہتر بنانے اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لیے نومنتخب باڈی کا حلف لیا، اس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین برانچ غفاری مرکز کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے٭لاڑکانہ ٹھیکہ دار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سید دیدار شاہ اور برکت علی اعوان نے لاڑکانہ پریس کلب پریس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ کے تعمیراتی محکموں کے انجینئرز کی جانب سے ریکارڈ کرپشن کی جارہی ہے جس کا تازہ مثال گزشتہ جمعے کے روز پراونشل ہائی وے محکمے میں ہونے والے ٹینڈرز میں پانچ فیصد کمیشن کے عیوض جعلی اور محکمے کے کلرک کی کمپینوں کو 20 کروڑ روپے کے ٹھیکے دے کر کرپشن کی گئی جن ٹینڈرز میں سپرا رول کو نظرانداز کرکے اپنے من پسند ٹھیکہ داروں کو نوازا گیا٭ پ ٹ الف ڈویژن لاڑکانہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر علی گل چانڈیو سمیت تمام کامیاب عہدیداروں کو پ ٹ الف الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالخالق بنگوار نے ایک نوٹیفکیشن کامیاب قرار دیا کردیا گیا ہے، اس موقع پر پ ٹ الف کے سینئر رہنما سید رضا علی شاہ، اعجاز علی ابڑو، الطاف حسین سھاگ و دیگر بھی موجود تھے٭میرپورخاص سے بیورورپورٹرکے مطابق جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن میرپورخاص کے تحت 23 فروری بروز منگل 2021 صبح 10 بجے ہیدائشی طور پر کٹے ہونٹ اورکٹے تالو سے متاثرہ بچوں کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ الخدمت ڈائیگنوسٹنگ لیبارٹری نیو ٹاون میں منعقد کیا جاررہاہے فری میڈیکل کیمپ میں لاہور سے آئے ہوئے ملک کے ماہر ڈاکٹر ز متاثرہ بچوں کا طبی معائنہ کریں گے۔