انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد سے گرگیا، سرمائے میں 54ارب کی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کوکاروبار حصص میں مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید337.61پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45890.57پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ55.55فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کو 54 ارب19کروڑ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت3.92فیصد زائد رہا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 337.61 پوائنٹس کی کمی سے 45890.57 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ پیر کے روز 414کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 162 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 230 میں کمی اور 22میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 54 ارب 19 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار 300 روپے گھٹ کر 82 کھرب 62 ارب 61 کروڑ 56 لاکھ 65 ہزار 530 روپے رہ گیا ۔