کرنٹ اکائونٹ بیلنس 91 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا
کراچی (کامرس رپورٹر) جنوری 2021کے دوران جاری کھاتے کو 22کروڑ90لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2020کے مقابلے میں جنوری 2021کا خسارہ 42کروڑ30لاکھ ڈالر کم رہا۔رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 91کروڑ20لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتے کو 2ارب 54کروڑ40لاکھ ڈالر خسارہ ہوا تھا۔رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 13ارب 74کروڑ ڈالر رہا۔تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2ارب14کروڑ ڈالر زائد ہے۔اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 14ارب 85کروڑ70لاکھ ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اشیاء و خدمات کا مجموعی خسارہ 13ارب 49کروڑ ڈالر تھا۔رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 16ارب 47کروڑ70لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات کی مالیت 3ارب 20کروڑ ڈالر زائد رہیں۔