این اے 221 مٹھی، ریٹرننگ افسر نے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ کامیاب
مٹھی (نامہ نگار) قومی حلقے 221کے رٹرننگ افسر روشن علی مستوئی نے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رٹرننگ افسر نے 22فروری کی صبح 6.30بجے موصول ہونے والے نتائج کا تحریری طور پر نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق قومی حلقے 221 میں مرد ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 57ہزار 900 تھی جس میں سے 87ہزار 935 مرد ووٹرز نے ووٹ کا کاسٹ کیا۔ اسی طرح خواتین ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 24ہزار 801 تھی جس میں سے 78 ہزار 61 خواتین کے ووٹ کاسٹ ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈالے گئے درست ووٹوں کی تعداد 1لاکھ 60ہزار 459 اسی طرح خارج ووٹوں کی تعداد 5ہزار 537 ہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 58.88%فیصد رہی۔ نتائج کے مطابق قومی حلقے کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پیر امیر علی شاہ جیلانی نے 1لاکھ 2ہزار 232 ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نظام الدین راہموں نے 52 ہزار 552 ووٹ حاصل کئے۔