مارچ میں جشن بہاراں اور کسان میلہ لگایا جائے گا : مبین الٰہی
وہاڑی( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں جشن بہاراں فلاور شو اور کسان میلہ کا انعقاد کیا جائے گا تمام محکمے اپنی بھرپور تیاریاں کریں اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ عوام کو ایک بہترین معلوماتی،ثقافتی اور صحت مند تفریح فراہم کی جا سکے جشن بہاراں فیسٹول میں آرٹ اینڈ کرافٹ،فوڈ کورٹ، خواتین کیلئے خصو صی سٹالز اور کسانوں کیلئے جدید زرعی مشینری و آلات کے سٹالز لگائے جائیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں جشن بہاراں فلاور شو اور کسان میلہ،فیسٹول کے حوالے سے انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔