تھر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا، امیر علی شاہ
مٹھی (نامہ نگار) تھرپارکر کی این اے 221 سے پی پی پی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی پیر امیر علی شاہ جیلانی نے کامیابی کے بعد سونی ہائوس مٹھی پر اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کی عوام نے پی پی پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے اکثریت سے کامیاب رہا۔ انہوں نے کہکہ تھر میں پینے کے پانی۔ صحت۔ تعلیم اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا, انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی جانب سے سرکاری مشنری استعمال کرنے کے الزامات جھوٹے ہیں اور وہ خود وفاقی سرکار کی گاڑیاں استعمال کر رہے تھے اورہمارے حامیوں کی پولنگ اسٹیشنوں کے راستے بند کرتے رہے جھگڑے کرانے کی کوششیں کی گئیں مگر وہ ناکام رہے اس موقع پر ارباب امان اللہ، علی اکبر راہموں، رمیش سونی۔،سید فدا شاہ اور دیگررین بھی موجود تھے۔