گرد گرما کیلئے مشہور اولیاء کی دھرتی پر سبزے کا راج ہو گا : کمشنر جاوید اختر

ملتان (خبر نگار خصوصی) گرد و گرما" کیلئے مشہور اولیاء کرام کی دھرتی پر سبزے کا راج ہوگا۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے قاسم پور کالونی کے سامنے گرین بیلٹ پر سکول کی کمسن بچی سے پودا لگوا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کروایا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قاسم پور کالونی تا بہاولپور بائی پاس پر 300 سے زائد ایلسٹونیا، ایروکیریا کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ندیم قریشی نے کہا کہ وطن عزیز میں گرین کور میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک ،ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل ،فضل عباس، اعجاز جنجوعہ ،سید شفقت رضا نے کہا کہ شہری اپنے گھر اور دفتر میں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔