گورنر پنجاب سے ڈائریکٹر این سی بی اے اینڈ ای کی ملاقات‘ تعلیمی مسائل اور نئے ادارے کھولنے کے حوالے سے گفتگو
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹر NCBA&E میاں محمد جہانگیر کی گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات میں جنوبی پنجاب کے تعلیمی مسائل ‘ پرائیویٹ سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں اور نئے ادارے کھولنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔