خانقاہیں رشدو ہدایت کا مرکز ہیں : شاہ محمود قریشی
ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خانقاہیں رشد و ہدایت کا مرکز ہیں ان بزرگان دین کی فیوض و برکات سے ہزاروں لوگوں نے دین اسلام قبول کیا ہے ان کا فیض رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر سید القاضی نعمت حسین رضوی قادری سہروردی کے 36 ویں سالانہ عرس مبارک کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ ان اولیا ء اللہ کے آستانوں سے ہمیشہ امن بھائی چارہ کی فضاء قائم ہوئی ہے۔ اس موقع پر سجادہ نشین پیرزادہ طلحہ حسین شاہ رضوی قادری سہروردی نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات ہماری رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ محمد اعظم قریشی نے کہاکہ ہمیں دنیا میں غافل ہونے کی بجائے ان بزرگان دین کی صعوبت کو اپنا نا چاہئے اس سے دلوں کو تسکین ملتا ہے۔