آر پی او کا اردل روم‘ پولیس ملازمین کو سزائیں

ملتان (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اردل روم میں پولیس ملازمین کو سزائیں سنائیں انسپکٹر رانا مشتاق احمد متعینہ ضلع لودھراں کوملازمت سے برخاست کردیا۔ ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ قانون کے محافظ کی قانون شکنی قابل معافی نہیں دیگر ملازمین کی اپیلوں پر اے ایس آئی غلام مصطفی کی ایک درجہ تنزلی کی گئی غلام مصطفی نے ایک شخص غلام حسین چانڈیہ کو غلط طور پر اشتہاری قرار دیا تھا۔ سب انسپکٹر محمد جواد،اے ایس آئیز ذوالفقار، عبدالستار،ضیغم عباس،قیصر عباس کی اپیلیں مستردکر دی گئیں ریجنل پولیس آفیسر نے ہیڈ کانسٹیبل ظفر اقبال،ڈرائیور کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل منظر عباس کی اپیلیں بھی مسترد کر دیں آر پی او نے انسپکٹر محمد ذاکر،ایس آئیز ظفر گرواہ،ملازم حسین، منصور احمد کی اپیلیں منظورکر لیں۔