4 ہفتے میں 30 احتساب عدالتیں فعال ہو جائیں گی‘ سیکرٹری قانون
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے نئی احتساب عدالتوں کے قیام اور عملے کی تعیناتی سے متعلق معاملہ نمٹا دیا ہے جبکہ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزموں حسین لوائی اور درخواستیں طحہ رضا کی ضمانت کا معاملہ بغیر کارروائی ملتوی کردیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے بتایا کہ ملک بھر میں مرحلہ وار احتساب عدالتوں کے قیام کا سلسلہ جاری ہے۔ احتساب عدالتوں میں عملہ 4 ہفتوں میں تعینات کیا جائے گا۔30 نئی احتساب عدالتیں4 ہفتوں میں فعال ہو جائیں گی۔