عمران خان سینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے کوشاں ہیں : رانا قمر الزمان قمر کی مرزا نوشین طارق سے گفتگو

رحیم یار خان(بیورورپورٹ) وزیراعظم عمران خان سینٹ انتخابات میں شفافیت کے لیے کوشاں ہیں جبکہ کرپٹ مافیا اپوزیشن ووٹ کو عزت دو کے کھوکھلے نعرے لگاتے ہوئے سینٹ انتخابات میں ووٹ کی خریدوفروخت کے لیے سرگرم ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا قمر الزماں قمر نے گزشتہ روز مرزا نوشین طارق جوائنٹ سیکرٹری وومن ونگ جنوبی پنجاب فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔